شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی ای او روڈا عمران امین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈا ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں بین الاقوامی سطح کا ایئر پورٹ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ جبکہ روڈا میں دریائے راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق ہوا۔مریم نواز نے روڈا فاریسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا مگر بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں، لاہور کے فیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔