سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(پی پی آئی) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور  کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے پاکستان 182 ووٹوں سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے پاکستان اپنی 75 سالہ تاریخ میں آٹھویں مرتبہ منتخب ہوا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن واضح اور بھاری اکثریت سے دو سال کی مدت کے لئے منتخب ہوگیا ہے.اقوام متحدہ کی 193 رکن ممالک پر مشتمل جنرل اسمبلی میں موجود 190 ممالک میں سے 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ افغانستان اور وینزویلا کے ووٹنگ کے حقوق بعض ضوابط اور واجبات کے مسائل کے باعث معطل ہیں لہٰذا 185 ممالک نے ووٹ ڈالے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک  بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادر نے کہاکہ  ان 185 ووٹوں میں سے پاکستان نے 182 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت کیلئے صرف 124 ووٹوں کی ضرورت تھی اس لحاظ سے پاکستان نے مبصرین اور تجزیہ نگاروں کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے مطلوبہ ضروری ووٹوں سے 58 ووٹ زیادہ حاصل کئے۔