سیلز ٹیکس کی مینوئل رجسٹریشن نہیں ہو رہی،لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن

لاہور(پی پی آئی) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سیلز ٹیکس کی مینوئل رجسٹریشن نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے

 درخواستوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،سیلز ٹیکس کی ریٹرن فائل نہیں ہو رہی کیونکہ سپلائر کی ریٹرن جمع نہ ہونے کی وجہ سے یا لیٹ ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن پرسن کی ریٹرن جمع نہیں ہو رہی اسی طرح انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی ریٹرن ریوائز کرنے کے لیے کمشنرز کی اپروول نہیں ہورہی جس کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار کے صدر شہباز صدیق،نائب صدر انیب اختر انصاری،جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد،فنانس سیکرٹری محمد حسن یوسف،جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا نے آر ٹی او لاہور کے چیف کمشنر احمد شجاع خان کو تعیناتی پر مبارکباد دینے کیلئے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر احمد شجاع خان پہلے بھی آر ٹی او ٹو لاہور میں بہترین خدمات سرانجام دے چکے ہیں،چیف کمشنر کے عہدے پر  تعیناتی خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے کمشنرز کو ہزاروں زیر التوا ء درخواستوں کو حل کرنے کے لئے بھی احکامات جاری کریں گے۔چیف کمشنر احمد شجاع خان نے لاہور ٹیکس بار کے عہدیداروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،لاہور ٹیکس بار کا مشکور ہوں جو مسائل کی نشاندھی کرتی ہے اور ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے محکمے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن)  چھوڑ دی

Sun Jun 9 , 2024
کراچی (پی پی آئی)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ن لیگ کو چھوڑ دیا۔ اپنے بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاست میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرونگا۔محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے […]