اوکاڑہ، اغواء کا ڈرامہ رچانے والا طالبعلم گرفتار

اوکاڑہ (پی پی آئی)اوکاڑہ میں گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا اس حوالے سے ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز نے بتایا کہ طالب علم نے گھر والوں سے رقم بٹورنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ کیا۔ڈی پی او کے

 مطابق طالب علم نے یونیورسٹی فیس جمع کرانے کے لیے رقم لی اور خرچ کر لی۔طارق عزیز نے کہا کہ طالب علم نے رقم ڈکیتی میں چھن جانے کا ڈرامہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے کہا کہ طالب علم کو لاہور سے پکڑنے کے بعد گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشین،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Sun Jun 9 , 2024
 پشین (پی پی آئی)ضلع پشین میں غیر قانونی جلسہ کرنے پر تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس حوالے سے پشین […]