وادی لیپہ، جشن بہاراں میلے کی رنگا رنگ تقریبات شروع

جہلم ویلی  مظفرآباد(پی پی آئی)وادی لیپہ جشن بہاراں میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے کیا جس  میں روایتی اور مقامی  کھیلوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی منفرد تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب آرمی پبلک سکول لیپہ میں منعقد کی گئی جس میں وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی کے بینڈ نے وزیر حکومت کو گارڈ  آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں

 جنہوں نے وادی لیپہ کی عوام کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا۔ نوجوان نسل کو ثقافتی تہذیبی کلچرل کی طرف راغب کرنے کے علاوہ تہذیب وثقافت کے پہلو سے روشناس کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ میں جشن بہاراں میلے کے انعقاد کی وجہ سے ٹورازم کو پروموٹ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے اس طرح کے ایونٹ کروانے پر مشکور ہیں ایک طرف پاک فوج راتوں کو اگلے مورچوں پر جاگتی ہے اور ہم سکون کی نیند سوتے ہیں دوسری طرف ہماری محافظ فوج ہمارے نوجوانوں کی مثبت  تربیت اور تفریحی پروگرام کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض فوج ہے اور دوسری طرف محافظ فوج ہے قابض فوج نے عظیم لیڈر سید علی گیلانی کا نماز جنازہ نہیں پڑنے دیا وہاں پر ہمارے کشمیری بھائیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، دوسری طرف ہماری محافظ فوج  جشن بہاراں میلے کا انعقاد کروا کر ہمارے معاشرے اور جوانوں کو مثبت تبدیلی کی طرف گامزن کیے ہوئے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآباد،گیس سلنڈر دھماکے میں ہلاکتیں 27 ہو گئیں

Mon Jun 10 , 2024
 حیدر آباد (پی پی آئی)حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں ہونے والے سلنڈر کے دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔31 مئی کو پریٹ آباد میں سلنڈر پھٹنے سے 63 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں 32 زخمیوں کو منتقل […]