شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے لئے تیار ہے‘ سلمان اکرم راجہ

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ڈائیلاگ کرنے کے لئے تیار ہے،اس ماحول میں بات چیت ہونی چاہیے اور ہوگی،ان حالات میں ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے،ہم اصولوں پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے،جو اس ملک کے معاشی مسائل ہیں ان کا حل راتوں رات ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے،آئین نے ہمیں جو بنیادی حقو ق دئیے ہیں وہ ہمیں دئیے جائیں،ہمیں مل بیٹھ کر بات کرنے کا حق بھی آئین نے دیا ہے،الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ تمام آپ سب کے سامنے ہیں،آپ موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں لیکن اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جا ؤاور پھر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتوں نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات سے روک دیا تو وہ جلد باہر آجائیں گے