شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 امراض قلب کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر صحت پنجاب

لاہور (پی پی آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین فرحان احمد نے خواجہ سلمان رفیق کو پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کی ورکنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف لاہور میں زیرتعمیرہسپتال کا بھی دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز، عمارہ اویس، فرحان احمد، ڈاکٹر علی ناصر، ڈاکٹر ارسل، ڈاکٹر عاصم، عائشہ، حاجرہ، فواد، پروفیسر عظمی و دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جناح ہسپتال، میؤ ہسپتال، گنگارام ہسپتال، وزیر آباد اور فیصل آباد میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال امراض قلب کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں بدقسمتی سے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں سرجریز کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا میں نواز شریف اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔ پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کی اس نیک کاوش میں ان کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب

 کی قیادت میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔