روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بجٹ میں صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے،اپٹما

   فیصل آباد(پی پی آئی)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والا بجٹ 2024-25 میں مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھر مار‘ بجلی‘ پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں آئے روز اضافے نے صنعت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کا سیلاب برپا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ میں صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے تاکہ صنعت کا پہیہ رواں رہے اور لوگوں کو روزگار ملتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے بھوک اور غربت کی وجہ سے لوگوں فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں نے لوگوں کا جینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ آئندہ بجٹ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے۔