ہتک عزت قانون، تین دفعات پر عملدرآمدعدالتی فیصلے سے مشروط

لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حال ہی میں بطور قانون نافذ ہونے والے ہتک عزت قانون کی تین دفعات پر عملدرآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا ہتک عزت قانون کیسے آزادی اظہار رائے  اوربنیادی حقوق کے خلاف ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہتک عزت قانون کے مطابق آپ بغیر ثبوت کارروائی کر سکتے ہیں۔جسٹس امجد رفیق نے کہا چیف منسٹر کوئی بیان دے تو آپ اس کو عدالت لے آئیں یہ غلط بات ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا وزیراعلیٰ جھوٹ ہی نہ بولے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا وزیر اطلاعات پنجاب صبح سے لے کر شام تک جھوٹ بولتی ہیں، اس قانون میں ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو 30 لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کی دفعہ 3، 5 اور 8 پر عملدرآمدکو فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو  معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرسے بھی جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور بل پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے دستخط کیے تھے جس کے بعد ہتک عزت کا قانون پنجاب میں باقاعدہ طور پر لاگو ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان کردیا

Tue Jun 11 , 2024
کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک نے ٹیکس دہندگان کے لئے سہولت کا اعلان کردیا،اب صارفین بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایپ کے ذریعے انکم ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس اورودہولڈنگ سرٹیفکیٹس حاصل کیئے جاسکتے ہیں،صارفین بجلی کے بلوں پرادا کردہ ٹیکس سرٹیفکیٹ دفاتر آئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان کیالیکٹرک کے […]