شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری

لاہور (پی پی آئی) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی 18ہزار 705 شکایات موصول ہوئیں، ایک ہزار 482کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،1ہزار948کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔خواتین کی شکایت پر1ہزار 524کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی

 گئیں۔ 50دنوں میں گھریلو جھگڑے کی 228،بچوں سے زیادتی کی67،ہراسمنٹ 186 ایف آئی آر درج،  خواتین سے زیادتی کی 223،اقدام قتل80،قتل کی41 اور تیزاب گردی6 ودیگر 339 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔کل کیسز میں سے 13ہزار 751کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کررہی ہے، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی،گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں، خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین کسی بھی وقت 15کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ کا حل کرواسکتیں