جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

رائے ونڈ(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور سماجی بہبود سے متعلق اہم امور پر،پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور نئے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملک افضل کھوکھر نے لاہور کے مضافات میں کلینک آن وہیل کی سروسزکو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور جمہوری انداز میں عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ لاہورڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہے۔ ملک افضل کھوکھر نے لاہور کی ری ویمپنگ کے لیے وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی اور وژن کی تعریف کی۔ افضل کھوکھر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کی سپورٹ آپ کو حاصل ہے۔