شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہوتا ہے،فواد چوہدری

راولپنڈی(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے سے بے قابو ہے مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کا اختیار وزرائے اعلی کو دیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے اعلی کو جوابدہ بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک اخراجات پر قابو نہیں پایا جاتا نقصان ہوتا رہے گا۔