شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عیدالاضحٰی کے دن ملک بھر میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحٰی کے دن ملک بھر میں موسم گرم رہے گا لیکن عید کے بعد بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے۔ پاکستان میں مون سون وقت سے پہلے بھی آسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ برکھا رت کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔