شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر مزید بوجھ آئے گا، مزمل اسلم

پشاور (پی پی آئی)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام کا قاتل اور آئی ایم ایف کا ہے۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پینشن اصلاحات میں خیبر پختونخوا حکومت کی پیروی کی گئی ہے،  ٹیکس ریٹ 35 سے 45 فیصد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس پہلی بار 15 فیصد اور نان فائلر کا 45 فیصد کر دیا گیا، آئی ایم ایف کے کہنے پر 38 فیصد ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ نان ٹیکس ریونیو 3587 ارب کر دیا جو مہنگائی کی بڑی وجہ ہے، صوبوں کو ادائیگی کے بعد وفاق کی آمدنی 9111  ارب روپے ہوگی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس سال سود ادائیگی صرف 9700 ارب روپے ہے، بجٹ میں بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے 593 ارب روپے رکھے گئے ہیں، بی آئی ایس پی سے 9.3 ملین کے بجائے 10 ملین افراد مستفید ہوں گے جو بڑی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ زراعت میں صرف 5 ارب روپے کی مارک اپ شیئرنگ دی ہے باقی کچھ نہیں، پیٹرولیم لیوی 80 روپے تک بڑھانے سے عوام پر مزید بوجھ آئے گا، تنخواہوں میں 25 اور 22 فیصد اضافہ ریلیف ضرور لیکن صوبوں کے سرپلس پر ضرور اثر پڑے گا۔