متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، موجودہ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف اس بجٹ کو عوام کے لیے زہر قاتل سمجھتی ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہاکہ ایوان میں نہ کوئی وفاقی وزیر ہے نہ حکومتی نمائندہ تقریر کرنا مناسب نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر قانونی ہے، یہ حکومت جیسے آئی ہے، سب کو معلوم ہے، جو حکومت عوام کے ووٹ سے منتخب نہ ہوئی ہو، اس میں غیر قانونیت ہوتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، موجودہ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف اس بجٹ کو عوام کے لیے زہر قاتل سمجھتی ہے، پاکستان کی عوام ایک طرف اور اشرافیہ دوسری طرف کھڑی ہے۔