متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر آمد،خیریت دریافت کی

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش پرگئے اوران کی  خیریت دریافت کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے  وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔ وزیراعظم  نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔ بیان کے مطابق  وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔