روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وزیر داخلہ محسن نقوی کی اے این ایف کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شر کت

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے ترکئی  ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے شہید اہلکاروں  محمدگلزار،  مظہر اقبال اور شہری  ذیشان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے،  شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انھیں دلاسہ دیا، تعزیت  اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء  کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور  شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اے این ایف کے اہلکاروں مظہر اور گلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔ جی او سی جہلم ،  اے این ایف پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل, کمشنر راولپنڈی،  ڈپٹی کمشنر جہلم،  ڈی پی او جہلم،  عسکری و سول افسران اور اے این ایف کے حکام کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔