شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور(ُُٰپی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب  صوبے بھر کی جیلوں کو 100فیصد محفوظ بنانے کے لئے جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کے لئے جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا، تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے۔پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے، ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے۔ترجمان کے مطابق کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی،

 نئے نصب کئے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، مانیٹرنگ کیلئے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم ہوں گے۔