میرپور (پی پی آئی) ایم کیو ایم کے رہنما سینئر پارلیمنٹرین وسابق پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ چیئرمین ایکشن کمیٹی مرکزی جامع مسجد برائے تحفظ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے نام پر قائم انوار حکومت کے دور میں میرپور کی انتظامیہ کی نااہلی، ذاتی پسند و نا پسند کے اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال سے سانحہ کے ایف سی کے 77دن گزرنے پر بھی اعلی سطحی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سینئر موسٹ وزیر حکومت بکو نہیں دے سکے اور نہ ہی یہ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے اور اس طرح عملا میرپور ضلع پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ایما ء پر شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں بے گناہ ہونے کے باوجود پھنسایا جا رہا ہے چند روز قبل اسلام گڑھ سے افضل گوگا نامی موٹر سائیکل مکینک کو بغیر ایف آئی آر اندراج کے پولیس نے اٹھا کر تھوتھال میرپور میں رکھا ہوا ہے اور دیگر کئی افراد کو بھی غیر متعلقہ ہونے کے باوجود گرفتار کر کے ان سے من پسند بیانات لینے کے لیئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے حالانکہ حکومت نے ایکشن کمیٹی کے زعماء سے مذکرات میں سب کی رہائی کا وعدہ کر رکھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ سب انسپکٹر عدنان قریشی سمیت دیگر افرادکے پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے بارے بھی اصل حقائق سامنے نہیں آسکے اور عدنان قریشی کی شہادت بارے بھی تا حال ابہام کی کیفیت ہے کہ گولی کس نے ماری۔