کوئٹہ (پی پی آئی)ایف سی بلوچستان کی جانب سے مانجھو شوری کے مقام پر اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، کارروائی میں ایرانی ڈیزل سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لیے گئے۔ اِن گاڑیوں میں تقریب 24000 لیٹر ڈیزل مستونگ سے جیکب آباد اسمگل کیا جارہا تھا۔ ایف سی حکام نے ضروری کارروائی کے بعد گاڑیاں کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں دوسری جانب ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قلعہ عبداللہ اور سرانان یارو کے راستے میں غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا۔ اسمگل کردہ اشیاء میں سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا شامل ہیں۔ اسمگل کردہ سامان کی مالیت 130 ملین ہے جسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔