آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب

چوہائے، چین، 10 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکسیاتن — حال ہی میں آل ونر ٹیکنالوجی نے ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس کی دستیابی کا اعلان کیا، جو دونوں جی ایم ایس سند کے حامل ہیں۔

آل ونر اے33 چار کورٹیکس-اے7 کورز کو مالی400ایم پی2 گرافکس کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ انتہائی کم توانائی کھپت کے ساتھ شاندار سسٹم کارکردگی پیش کی جا سکے۔ تقریباً 4 ڈالرز کی قیمت کا حامل اے33 دیگر خصوصیات کے علاوہ 1080 پکسل وڈیو پروسس، ایک مکمل ایم آئی پی آئی ڈیایس آئی کنٹرولر، مکمل ہائی-فائی آڈیوکوڈیک اور آل ونر کی اسمارٹ کلرڈسپلے ٹیکنالوجی پیش کرتا ہ، اور اسے سب سے سستا کویڈ-کور ٹیبلٹ پروسیسرکہا گیا ہے۔ رواں سال جون میں اعلان سے اب تک آل ونر اے33 کو عالمی ٹیبلٹ اوڈیایمز اور اوا ی ایمز کی جانب سے منتخب کیا گیا، اور اس کے ایک ملین سے زیادہ یونٹس بھیجے گئے۔

ٹیبلٹ خصوصیات کے لحاظ سے ایچ پی ٹیبلٹ 7 جی 2 کویڈ کور1.2 گیگارٹز آل ونر اے33 پروسیسر، 1 جی بی ریم، 8 جی بی اسٹوریج مع مائیکروایسڈی کارڈ سلاٹ، ایک 7.0 انچ 720 پکسل اسکرین، جی پی ایس، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 سے لیس ہے۔ ایچ پی 8 جی 2 میں 7.85 انچ اسکرین مع 1,024×768 پکسل اسکرین، 1 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج مع مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، اسٹیریو اسپیکرز، وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس کنیکٹیوٹی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ چلاتی ہیں۔

یہ  پہلا آل ونر نہیں ہیں – ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ تعاون کا مقصد کم قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کے ٹیبلٹس فراہم کرنا ہے۔ ایچ پی 7 جی2 اور ایچ پی 8 جی 2 کے علاوہ ایچ پی نے گزشتہ سال آل ونر کے پروسیسرز سے لیس اچھی ساکھ رکھنے والے متعدد ٹیبلٹس کی رونمائی کی تھی، جس میں ایچ پی 7 پلس، کومپیک 8 اور دیگر شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کو دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے پسند کیا۔

 ہم سے رابطہ کریں
ٹوئٹر: @AllwinnerTech
service@allwinnertech.com

 آل ونر کے بارے میں
آل ونر ٹیکنالوجی ایک معروف فیبلس ڈیزائن کمپنی ہے جو اسمارٹ ایپلیکیشنزپروسیسرز ایس ا و سیز اور اسمارٹ اینالوگ آئی سیز بنانے سے وابستہ ہے۔ اس کی مصنوعاتی فہرست میں اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ملٹی کور ایپلیکیشنپروسیسرز اور اسمارٹ پاور مینجمنٹ آئی سیز شامل ہیں جنہیں دنیا بھر کے برانڈز استعمال کرتے ہیں۔

جدید یوایچ ڈی وڈیوپروسیسنگ، اعلیٰ کارکردگی کی ملٹی-کور سی پی یو/جی پی یو تکمیل، اور انتہائی کم توانائی کھپت پر توجہ کے ساتھ آل ونر ٹیکنالوجی عالمی ٹیبلٹ،انٹرنیٹ ٹی وی، اسمارٹ ہوم آلات، خودکار ان-ڈیشڈیوائس، اسمارٹ پاور مینجمنٹ اور موبائل سے منسلک ڈیوائس مارکیٹوں کے لیے مرکزی دھارے کا ایک حل فراہم کنندہ ہے۔

آل ونر ٹیکنالوجی کے صدر دفاتر چوہائے، چین میں ہیں۔

Latest from Blog