116واںکینٹن میلہ: نئے کاروبار کے لیے تیار

گوانگ چو، چین، 14 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے جلد ہی 116 ویںکینٹن میلے کے لیے گوانگ چو کا رخ کریں گے، جو15 اکتوبر سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ تقریب کے ترقی پسندانہ مزاج کے مطابق چین کے معتبر ترین تجارتی میلے کی یہ قسط جدید خصوصیات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرے گی جنہیں خریداروں اور نمائش کنندگان کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ نئے کاروبار تخلیق کریں۔

“تقریب کے فروغ اور اسے بہتر بنانے کی جامع کوششوں کی مدد سے یہ میلہ پہلے سے کہیں زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں ہوگا۔” وانگچی پنگ، نائب چیئرمین و سیکرٹری جنرل کینٹن میلہ نے کہا۔

تقریباً 1.2 ملین مربع میٹرز تک پھیلا 116 واںکینٹن میلہ 60,000اسٹینڈز کا حامل ہوگا، جنہیں 51 نمائشی حصوں اور 16 مصنوعاتی زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی بار تقریب میں قومی و بین الاقوامی خیموں کو باہم رکھا گیا ہے، جس میں غیر ملکی گھریلو سامان و پارچہ جات تیار کرنے والے ادارے چینی اداروں کے ساتھ نمائش کر رہے ہیں۔

116 واں میلہ اپنے مشہور میڈیاریسورس ایکسچینج پروگرام (MREP) کا تسلسل بھی دیکھے گا۔ یہ پروگرام 200,000 عالمی خریداروں کو 24,000 چینی فراہم کنندگان اور وسیع تر چینی مارکیٹ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے 21 تجارتی و کاروباری انجمنیں پہلے ہی اس میں شامل ہیں، جبکہ 10 مزید شامل ہونے جارہی ہیں۔

اس میلے کے لیے تشہیریو مارکیٹنگ منصوبے  تیزی سے بڑھائے گئے ہیں، جس میں 30 آن لائن وڈیوتشہیری مہمات ہیں جن کی رسائی ماضی کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔ نئی “آئی-ون” مہم وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان کو کینٹن میلے کے ساتھ مل کر غیر ملکی کاروباری شراکت داروں کو مدعو کرنے کی سہولت دیتی ہے، جبکہ “آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری رجسٹریشن کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کو آسان بنانے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔ چائناسدرنایئرلائنز کے ساتھ تعاون کو جاری رکھتے ہوئےنیویارک اور گوانگ چو کے درمیان سفر کرنے اولےخریداروں کو رعایتی کرائے پیش کیے جائیں گے۔

کینٹن میلے نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے بھی اپنے اثرورسوخ کو بڑھایا ہے جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب سے۔ حال ہی میں جاری کردہ اور باضابطہ طور پر تصدیق شدہ فیس بک صفحے (www.Facebook.com/CantonFairOnline) کے ذریعے مہمان تازہ ترین تجارتی اطلاعات، صنعتی رحجانات، کاروباری سفر کی تجاویز اور دلچسپ مقامی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ متعدد خریداری مہمات بھی ہیں جیسا کہ “اے آر اینبی”امریکہ سے پہلی مرتبہ رجسٹریشن کروانے والوں کو  100 امریکی ڈالرز کا مالی فائدہ پیش کرتی ہے۔

وانگچی پنگ کہتے ہیں کہ “ان تمام اقدامات کے ساتھ مجھے امید ہے کہ میلے کے شرکاء اور منتظمین ایک روشن مستقبل کا سامنا کریں گے۔ ہم تمام شرکاء کا پرجوشخیرمقدم کریں گے۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

Latest from Blog