کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کاسائبر سکیورٹی کا جامع عالمی لائحہ عمل بنانیپر زور

اسلاآباد(پی پی آئی)پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے جامع عالمی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے بارے میں سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ مجوزہ لائحہ عمل میں تمام رکن ملکوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت متعدد ملکوں کو غلط معلومات کے پھیلاؤ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔منیر اکرم نے یورپی یونین کی دو ہزار اُنیس، بیس کی رپورٹس کا حوالہ دیا جس میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے، غلط معلومات کے پھیلاؤ کی سرگرمیوں اور سائبر جنگی مہم کو بے نقاب کیا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے منفی استعمال کے ذریعے پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی۔