فیصل آباد (پی پی آئی)فیصل آباد میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے زخمی ہونے والے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں گھر میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے زخمی مزید 2 افراد دم توڑ گئے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی، 30 سالہ راشدہ اور 22 سالہ مکی جاں بحق ہوگئیں۔ الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز اے سی پھٹنے سے ایک ہی کمرے میں سوئے 9 افراد جھلس گئے تھے۔
Next Post
راولپنڈی،پندرہ کروڑکی برآمد کرنسی میں ہیر پھیر
Sat Jun 22 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) پولیس نے 15 کروڑ مالیت کی برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی میں ہیر پھیر کرنے والے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے اے سی سی مال خانے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر جانے والے ملزمان کی گرفتاری کے دوران برآمد رقم میں ہیر پھیر کرنے پر 9پولیس […]
