جی ایس ٹی  کا نفاذ،یکم جولائی سے پیک دودھ فی لیٹر 50 روپے مہنگا ملے گا

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے بجٹ میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کی وجہ سے یکم جولائی سے صارفین پیک شدہ دودھ پر فی لیٹر 50 روپے اضافی دینے پر مجبور ہوں گے۔ اگر ایک صارف یومیہ فی لیٹر دودھ استعمال کرتا ہے تو اس کی جیب پر ماہانہ بنیاد پر 1500 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں پیک شدہ دودھ پر مجوزہ 18 فیصد سیلز ٹیکس تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اگر اسے واپس نہ لیا گیا تو فارمل ڈیری سیکٹر کا حجم 70 فیصد سے زیادہ سکڑ سکتا ہے۔ حکومت نے بچوں کے فارمولہ دودھ، خوراک پر جی ایس ٹی مرحلہ وار لینے کا فیصلہ کرلیا۔مینوفیکچررز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز جو ملک کی چھوٹی لیکن دستاویزی پیکیجڈ دودھ کی صنعت سے منسلک ہیں، حکومت کے اگلے مالی سال سے پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر فکر مند ہیں جو یکم جولائی سے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کپتان کی بار بار تبدیلی پرلوگ ہم پر ہنستے ہیں، وسیم اکرم

Sat Jun 22 , 2024
کراچی (پی پی آئی)سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہاہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے کپتان کی بار بار تبدیلی پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا شاہین آفریدی کو لے کر آئے وہ ایک سیریز ہارے […]