زیارت (پی پی آئی)بلوچستان کے علاقے زیارت میں فائرنگ کر کے لیویز فورس کے ایک اہلکار کو شہید کردیا گیا، جبکہ ایک روز قبل عسکریت پسندوں نے لیویز پولیس اسٹیشن پر ایک الگ حملے میں اہلکاروں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر ان کا سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکلیں چھین لی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ لیویز اہلکار گل زمان گھر واپس جا رہے تھے جب انہیں زیارت کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے میڈیکو لیگل کارروائیوں کے بعد ہسپتال کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کو گولیاں لگنے کے متعدد زخم آئے، جس کی وجہ سے ان کی فوری موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ کسی نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور فائرنگ کے پیچھے محرکات واضح نہیں ہیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے میت ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
Next Post
بابر اعظم اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ
Sun Jun 23 , 2024
لاہور (پی پی آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے، محمد رضوان ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر […]