چاغی(پی پی آئی) چاغی لیویز نے بدھ کے روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق رسالدار میجر طاہر خان زرکون کی زیر نگرانی لیویز ٹیم نے چاغی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو سرفراز آن سروس لیویز کانسٹیبل جبکہ دوسرا ڈاکو سعید ریٹائرڈ لیویز کانسٹیبل کا بیٹا بتایا گیا ہے۔لیویز کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک مسروقہ گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔