پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔ اس بحث کا محور کلیدی اقدامات پر تھا جن کا مقصد ہنر کی ترقی اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو غربت سے نکالنے میں مہارت کی ترقی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا’خواتین کو مجموعی طور پر بااختیار بنانے کے لیے معاشی بااختیاریت ایک شرط ہے۔ مالی آزادی ان کی آزادی اور کامیابی کی کلید ہے۔ مستحقین کو غربت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں کے لیے پرعزم ہے۔۔ بل گیٹس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ضرورت مندوں کے لیے ایک بہترین فلاحی پروگرام قرار دیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، غذائی قلت سے نمٹنے اور کمزور آبادی کے لیے غذائی تحفظ میں اضافہ کرنے میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا۔ گیٹس نے کہامیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غذائیت کی کمی اور غذائی تحفظ جیسے اہم مسائل سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت کی تعریف کرتا ہوں۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بل گیٹس کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منصوبوں میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاہم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔