پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں مین ٹھنڈے پانی کی کئمپز قائم

کراچی(پی پی آئی)پی ٹی آئی سندھ نے آج ایک  بیان مین کہا ہے کے کراچی میں شدید گرمی کے پیش نظر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں مین ٹھنڈے پانی کی کئمپز قائم کر دی گئی، پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی کی جانب سے نمائش چورنگی پر کئمپ لگایا گیا پولیس کی جانب سے کئمپ اکھاڑنے کی کوشش پی ٹی آئی رہنما پہنچ گئے۔ کئمپ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر راجا اظہر سمیت دیگر رہنما کئمپ پر پہنچے اور شہریوں میں پانی تقسیم کیا۔ کئمپ پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچے اور کئمپ ختم کرنے کی کوشش کی پولیس نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینر بھی اتروا دیئے کئمپ پر پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں اور گیلے ٹاول شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا پچھلے ساتھ دنوں میں کراچی میں 714  لوگ گرمی کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ک الیکٹرک کلر الیٹرک بن چکی ہے شہر بھر میں طویل 18  سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نہیں آرہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت اور کے ایم سی کا اربوں کو بجٹ ہے لیکن کوئی کئمپ قائم نہیں کیا گیا صرف فرضی کرسیاں لگا کر بجٹ ہڑپ کرنے کے لئے دکھاوا کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے کئمپ لگائے ہیں تاکہ شہریوں کا سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں، حلیم عادل شیخ نے کہ یہ کام انتظامیہ کا ہے کئمپ بھی انتظامیہ نے لگائے تھے