شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 واشنگٹن میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی پر گول میزکانفرنس

ٓٓاسلام آباد)پی پی آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان لوگوں کو نز دیک لانے اور باہمی روابط کو مضبوط کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔یہ بات سفیر پاکستان نے پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن ڈی سی میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے پر مرکوز گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔کانفرنس سے خطاب میں سفیر مسعود خان نے اتحاد کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے شرکا ء  سے کہا کہ وہ باہمی مشترکات پر توجہ دیں اور ہمیں تقسیم کرنے والی رکاوٹوں کو ختم کریں۔مذہبی اقلیتوں کے مسئلے پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے اقلیتوں کے افسوس ناک قتل کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔مقررین نے بین المذاہب مذاکرات کی اہمیت اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔تمام مذہبی رہنماؤں نے مشکلات کے باوجود مزید جامع اور مساوی معاشرے کی جانب مسلسل پیشرفت اور تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔شرکا ء  نے تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مضبوط رشتوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ان ضروری مذاکرات کو منعقد کرنے پر سفیرپاکستان مسعود خان کا شکریہ ادا کیا۔