خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلدیہ عظمیٰ کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

کراچی)پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملہ کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے ہیں، متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ہونے والی  بارش کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے، ڈپٹی میئر کراچی نے بارش کے بعد  ملیر، کالا بورڈ، ماڈل کالونی اور ائیرپورٹ، میٹروپول، شارع فیصل، نرسری اور کارساز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کے ایم سی اور ٹاؤنز کی جانب سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے کاموں جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے شہر کے کسی مقام یا مرکزی شاہراہ پر بارش کا پانی نہیں کھڑا ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا عملہ متحرک  اور الرٹ ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام سے اپیل کی کہ شہری بارش کے دوران اور بعد میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہیں۔