شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی تینتیس ارب روپے مالیت کے سترہ منصوبوں کی منظوری

 اسلام آباد (پی پی آئی)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تینتیس ارب روپے مالیت کے سترہ منصوبوں کی منظوری دی ہے اور 867ارب روپے کے نو منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو غور کیلئے بھیجنے کی سفارش کی ہے۔یہ منظوری اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں تیس کھرب روپے مالیت کے نیشنل ایگریکلچرل پراڈکٹویٹی انہاسمنٹ پروگرام اور چالیس کھرب روپے مالیت کے پاکستان ماڈل ایگریکلچرل ریسرچ منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں توانائی شعبے سے متعلق 1093.439 ملین روپے مالیات منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی لیمٹڈ کے پیداواری فیلڈز کے دیہات کے پانچ کلومیٹر کے دائرے کے اندر واقع مضافات کو گیس فراہم کی جائے گی۔ماس میڈیا سے متعلق بھی چار منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صنعت و تجارت سے متعلق 1229.929ملین روپے مالیت کا انوسٹ پاکستان کے نام سے ایک منصوبہ پیش کیا گیا جس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طرز حکمرانی سے متعلق نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن اور پانچ ایز کے نام سے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی جس کی مالیت 2824.35 ملین روپے ہے۔اجلاس میں آبی وسائل کے شعبے سے متعلق بھی دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔