خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: مودی حکومت نے امرناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پر مزید فورسز اہلکار تعینات کر دیے

سرینگر (پی پی آئی) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے امر ناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا اصل مقصد جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید فورسز اہلکار یاترا کے دونوں راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ 100 سے زائد کمپنیاں پہلگام کے راستے جبکہ 90 کمپنیاں بالٹل کے راستے پر تعینات کی گئی ہیں۔ 52 روزہ ہندو یاترا 29 جون (ہفتہ) کو ان دونوں سے شروع ہو رہی ہے جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی دس لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فورسز اہلکار تعینات ہیں اور علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ سمجھا جاتا ہے۔مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے سیاسی، معاشرتی، معاشرتی حتیٰ کہ دینی حقوق بھی سلب کررکھے ہیں،انہیں جمعہ اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے روکا جاتا ہے، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت حاصل نہیں جبکہ امر ناتھ یاتریوں کو تمام سہولیات بہم بہنچائی جاتی ہیں۔