شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلستان جوہرمیں گیس پریشرکم، بجلی کی لوڈشیڈنگ،پینے کے پانی کی شدید قلت

کراچی(پی پی آئی)گیس پریشر کی کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپینے کے پانی کی شدید قلت نے گلستان جوہر بلاک تھری اے کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک تھری اے میں جہاں بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کرچکا ہے وہیں گیس پریشر کی کمی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث علاقہ کے باشندے پانی کی بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ علاقے کے عمر رسیدہ افرادسخت ترین گرمی میں پانی کے حصول کیلئے مارے ارے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رہنمالئیق احمد نے بتایا کہ بلاک 3-Aمیں کراچی واٹرکارپوریشن نے پانی کی لائنیں نہیں ڈالی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ ٹینکر وں کے ذریعہ ہزاروں روپے کا پانی یومیہ خریدنے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے مالی سال2024-25کے صوبائی بجٹ میں کراچی واٹرکارپوریشن کیلئے جو فنڈز مختص کئے ہیں اس سے گلستان جوہر بلاک تھری اے میں پینے کے پانی کی لائنیں ڈالی جائیں تاکہ مکینوں کو پانی دستیاب ہوسکے۔ علاقے کی خاتون قمر جہاں نے بتایا کہ ہم ٹینکر کے ذریعہ کئی کئی ہزار روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں،حکومت پینے کے پانی کے بحران پر قابو پائے تاکہ ٹینکر مافیا سے نجات مل سکے۔