شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری امرناتھ یاترا سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ماحولیات کو لاحق سنگین خطرات کا نوٹس لے، حریت کانفرنس

سرینگر)پی پی آئی(بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندوو?ں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے علاقے کے ماحولیات کو لاحق سنگین خطرات پر تشویش ظاہر کرتے کہا ہے یہ معاملہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاستوں سے ہربرس لاکھوں ہندو امرناتھ یاترا کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں یاتریوں کی آمد سے خطے کے ماحولیاتی نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یاترا علاقے میں گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے ایک طرف کشمیری مسلمانوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، مودی حکومت انہیں جمعہ اور عیدین کی نمازوں کی ادائیگی سے بھی روک رہی ہے جبکہ وہ یاتریوں کی سیکورٹی اور انہیں تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یاترا کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے کے ماحولیات کو درپیش خطرے کو نظر انداز کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔