ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

جنیوا)پی پی آئی(: یورپ میں بسنے والے تارکین وطن کشمیر یوں نے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 واں اجلاس کے موقع پر کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود کشمیری نمائندوں اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی کیمپ کے شرکاء  نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کشمیری نمائندوں نے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خود ارایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ مقررین نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء  سے کشمیری رہنماؤں الطاف حسین وانی، شمیم شال، سردار امجد یوسف، ایڈو کیٹ، پرویز شاہ، غزالہ حبیب،ڈاکٹر ولید رسول اور ماریہ اقبال ترانہ نے خطاب کیا۔دریں اثنا اقوام متحدہ میں ورلڈ مسلم کانگریس کے مستقل نمائندے الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ غیر قانونی اموات کا شکار افراد کی لاشوں کا تحفظ اور شناخت بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ذمہ داری ہے۔الطاف حسین وانی نے یہ بات قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس کے موقع پر ایجنڈا آئٹم 3 کے تحت ایک مباحثے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری قانون، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے انفرادی جوابدہی سے متعلق ہے، مرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک کو بھی جرم قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم میں لاشوں کومسخ کرنے کے عمل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرم قرار دیا ہے۔۔الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں لاشوں کی بے حرمتی اور مسخ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے کشمیریوں کی میتیں انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے بجائے دور دراز کے علاقوں میں دفن کیجاتی ہیں جو عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔