ٓٓٓٓٓانئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک23سالہ مسلمان نوجوان سلمان ووہرا کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سلمان ووہرا گجرات کے علاقے چکھوڈرا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے گیاتھا اور گاڑی پارکنگ کے مسئلے پرہونے والے جھگڑے کے بعد ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے انہیں بے رحمی سے پیٹ پیٹ کرقتل کر دیا۔سلمان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی بیوی ایک ماہ کی حاملہ ہے۔ وہ گجرات کے علاقے آنند میں پولسن کمپاؤنڈ کے رہنے والے تھے اور کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندو انتہا پسند سلمان کو ”جے شری رام”جیسے ہندوتوا نعرے لگاتے ہوئے ماررہے تھے کیونکہ مسلمان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ میچ سے پہلے ہی کشیدگی شروع ہو گئی تھی کیونکہ مسلمان کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے جو ہند انتہاپسندتنظیموں سے وابستہ لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ایک سماجی کارکن عاصم کھیڈوالا نے بتایا کہ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بہت سے کھلاڑی مسلمان تھے۔بظاہر فائنل میں بھی ایک ٹیم زیادہ تر مسلمانوں پر مشتمل تھی اور دوسری ٹیم میں 2سے3 کھلاڑی مسلمان تھے۔جب مسلمان کھلاڑی کھیل رہے تھے تو ہندو انتہا پسند جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔
Next Post
شدید گرمی کے پیش نظر پی ٹی آئی سندھ کا ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان
Sun Jun 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، آفتاب جہانگیر سمیت پی ٹی آئی سندھ کے رہنما مولانا جمیل اظہر وتھرا، رضوان خانزادہ، محمد علی بلوچ، سیم […]