کراچی: قومی ڈس ایبلڈ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں تا ریخی کا میا بی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کراچی ائیر پورٹ پر شائقین اور کھلاڑیوں کے عزیزوں اوقارب کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا اور کھلاڑیوں و آفیشلز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ کے کپتان حسنین عالم نے میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا کہ اس مرتبہ انگلینڈ کی بھر پور تیار ی سے آئی تھی اور ہمیں کا فی ٹف ٹائم دیا مگر ہماری کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیر یز میں 2-1 اور 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مر تبہ کامیا بی حاصل کر لی ، انھوںنے کہاکہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو سی ایشن اور PCB کا شکرگزار ہیںاور امید کر تاہوں کہ چیئر مین PCB نجم سیٹھی صاحب ان ڈس ایبلڈ کرکٹر ز کو بھی پذائرئی دیں گے کیو نکہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسری مرتبہ پاکستان کا سبز ہلالی پر چم دبئی میں بلند کیا ہے۔سیر یز ڈائریکٹر امیر الدین انصا ری نے کہا کہ دبئی میں ہمارے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کو دوسری مرتبہ شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگرا نہیں مکمل سپوٹ کیا جائے تو آگے چل کر مزید فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ صد ر PDCA سلیم کریم ، ٹیم مینجر جمیل کامران ، ہیڈ کوچ صبیح اظہیر، میڈیا مینجر محمد نظام بھی واپس آئے ۔
Next Post
تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی
Tue Apr 1 , 2014
حیدرآباد: تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہےں اور تعلیم سے دور رہنے والی قومیں جہالت کے اندھیروں میں کم ہوجاتی ہےں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مدینہ فاونڈیشن ہائی اسکول کی جانب سے مہرآ ن آرٹس کونسل میںمنعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب […]

