کراچی(پی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، آفتاب جہانگیر سمیت پی ٹی آئی سندھ کے رہنما مولانا جمیل اظہر وتھرا، رضوان خانزادہ، محمد علی بلوچ، سیم خان، آغا ارسلان، عابد قریشی، ولی مغیری، عادل ریاض، شیخو سفوی،ولید ہاشمی،خان زمان خٹک، ایڈووکیٹ راشد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں گرمی اور کلر الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے 800 سے زائد شہری جانیں گنوا بیٹھے ہیں کراچی کے شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا فیصل ایدھی کا بیان درست سمجھتا ہوں جنہوں نے تصدیق کی تھی کہ ایک ہفتے میں 800 سے زائد لاشیں ایدھی سرد خانی میں لائی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے اب لگتا ہے شہریوں کو بجلی کے کرنٹ اور نالوں میں ڈوب کر اپنی جانیں دینی پڑیں گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے تین ہزار ارب کا بجٹ پاش کیا ہے جس میں 949 ارب ترقیاتی بجٹ دیا گیا اتنا زیادہ بجٹ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے شہر کراچی کو صرف ایک ارب روپے دیئے وہ بھی پرانی اسکمینوں کی مد میں،حلیم عادل شیخ نے کہا کیا کراچی والے لاوارث ہیں؟ ہم الیکشن جیتے ہوئے عوامی نمائندے آج یہاں بیٹھے ہیں جبکہ ہارے ہوئے نمائندوں کو ایوانوں میں بٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے مسائل پر کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ہے کراچی کے شہریوں کو یوں لاوارث ہونے نہیں دیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں سولا سالوں سے پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت ہے کراچی کے برساتی نالے بھر چکے ہیں کوئی صاف کرنے والا نہیں ہے۔ میڈیا کراچی کے نالے کی صورتحال دکھائے شہر کراچی کو ڈوبنے سے بچائے، کراچی کے تین بڑے نالے گجر نالا، محمودآباد نالا اورنگی نالا سمیت 575 کے ایم سی کے نالے گندگی سے بھر گئے ہیں اس بارش میں شاید کے ایم سی نے شہریوں کو گٹروں میں بہانے کی سازش کی ہے تمام سازشوں کے پیچھے وزیر اعلیٰ اور سندھ میئر کراچی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا سرکاری مراعات لینے والے وزراء چوہوں کی طرح چھپے ہوئے ہیں جب عمران خان وزیر اعظم تھے اس وقت چھ ارب روپوں سے کراچی کے تین بڑے نالے صاف کرائے گئے تھے اس وقت بھی کے ایم سی کے نالے صاف نہیں کروائے گئے تھے کراچی کو پیپلزپارٹی نے دنیا کا پانچواں گندا ترین شہر بنا دیا ہے کراچی پورے ملک اور صوبے کو پالتا ہے لیکن کراچی کو ہمیشہ سونا دینے والی مرغی سمجھ کر ذبع کیا جاتا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی والوں کی کراچی پر گدوں کی طرح نظر ہے کراچی کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں کراچی کے زمینوں پر قبضے کرتے ہیں محکموں میں رشوت خوری عام ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے ک الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا لیکن ہمارے ڈیمانڈ نہیں مانی شہر میں ابھی تک طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے عوام پریشان ہے اگر فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو کراچی کے تمام اضلاع میں ک الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سکھر بیراج کا دروازہ ٹوٹا نہیں تھا ٹوٹا گیا تھا سکھر بیراج کا گیٹ ٹوٹنے سے فصلیں سوکھ گئی ہیں سکھر بیراج اس لئے توڑا گیا کہ اربوں کی کرپشن کی جائے پیپلزپارٹی کے لوگ چاہتے ہیں سندھ کی زمینیں بنجر بنیں اور یہ لوگ سستے داموں خریدی لیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کے خلاف بنائے گئے جھوٹ? عدت کیس میں سزا کا برقرار رکھنا انتہائی افسوسناک ہے جس کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا جارہا ہے عالم اسلام کے عظیم لیڈر کو اپنی زوجہ سے نکاح کرنے کی سزا دی جارہی ہے دنیا میں پاکستان تنہا ہوتا جارہا ہے پاکستان کو تنہائی میں دھکیلا جارہا ہے خارجی محاذ پر ہمیں تنہا کیا جارہا ہے عمران خان کی رہائی سے ملک میں حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں۔