سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیوایم سندھ میں نفرت کی سیاست ختم کرے: سعید غنی

کراچی(پی پی آئی) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ میں نفرت کی سیاست ختم کرے، سیاسی ورکر زکی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں نے پریس کانفرنس کی، ہمیشہ کی طرح انہوں نے سندھ میں نفرت کی سیاست بڑھانے کی کوشش کی جس کا سبق ان کو ان کے بانی نے پڑھایا,سعید غنی نے کہا کہ کورنگی میں کونسلر کو کل قتل کیا گیا، سیاسی ورکر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائیگا، اگر کسی قوت نے ٹارگٹ کلنگ کا آغاز کیا ہے تو اس کو ناکام بنائیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں اس شہر میں بہت کچھ ہوا ہے۔