سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں معمول بن گئیں:عبدالرشید منہاس

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں ایک نیا معمول بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد اورآزادی کے مطالبے کو دبانے کے لیے ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی  تسلط والا علاقہ بنا دیا ہے اور کشمیریوں کو ہندوتوا کے تسلط سے بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے۔