مقبوضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی سے10مکان، 8 دکانیں خاکستر

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دس رہائشی مکانات اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آگ گزشتہ رات ایک مکان میں لگی اور تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی جس سے دس مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں آٹھ دکانیں بھی جل کرخاکسترہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

Latest from Blog