متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ کا اقدام چیلنج

لاہور(پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے، بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، آئین کے تحت سب شہری برابر ہے، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔