کندھ کوٹ (پی پی آئی)سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ملزمان نے حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام ڈاکو مہیندر بھیو مارا گیا۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ددڑ چیک پوسٹ پر ملزمان نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا، شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جبکہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں۔پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام ڈاکو مہیندربھیو مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکواغوا اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا۔
Next Post
لوک موسیقی کے شہنشاہ عالم لوہار کو بچھڑے 45 برس بیت گئے
Wed Jul 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)چمٹا بجا کر جگنی گانے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے نامور لوک گلوکار عالم لوہار کی بدھ کو 45 ویں برسی منائی گئی۔ یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری شروع کردی تھی،پی پی آئی کے مطابق گائیکی کا مخصوص انداز، رنگ برنگ لباس اور ہاتھوں […]