کراچی(پی پی آئی)چمٹا بجا کر جگنی گانے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے نامور لوک گلوکار عالم لوہار کی بدھ کو 45 ویں برسی منائی گئی۔ یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری شروع کردی تھی،پی پی آئی کے مطابق گائیکی کا مخصوص انداز، رنگ برنگ لباس اور ہاتھوں میں چمٹا، یہ سب کچھ عالم لوہار کی پہچان بنا، ان کا گایا ہوا گیت جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔ مرحوم عالم لوہار نے صرف13 سال کی عمر میں اپنا پہلا البم ریکارڈ کرایا تھا،فنی خدمات پر انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ عالم لوہار3 جولائی 1979 میں ٹریفک حادثے میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، وہ چمٹے کی منفرد دھن،جگنی کا سحر، گائیگی کے منفرد انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔
Next Post
کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، سمندری ہواؤں کے باوجود گرمی کی شدت برقرار
Wed Jul 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پی پی آئی کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 39 ڈگری […]