کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، سمندری ہواؤں کے باوجود گرمی کی شدت برقرار

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پی پی آئی کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے،  بدھ  کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بین الاقوامی دفاعی نمائش کا 12 واں ایڈیشن 19 تا 22  نومبرکراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

Wed Jul 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (آئیڈیاز) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں، حکومت سندھ کے مختلف محکموں، پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈی ای پی او حکام اور بدر ایکسپو سلوشنز، ایونٹ مینیجر کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق بین الاقوامی […]