کراچی(پی پی آئی)زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (آئیڈیاز) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں، حکومت سندھ کے مختلف محکموں، پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈی ای پی او حکام اور بدر ایکسپو سلوشنز، ایونٹ مینیجر کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا 12 واں ایڈیشن آئیڈیاز 2024 نومبر 19 تا 22 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا،اس کے علاوہ 21 نومبر 2024 کو سی ویو بمقام نشان پاکستان پر کراچی کے لوگوں کے لیے آئیڈیاز کراچی شو کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔