شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی سفارتخانے میں میں پاکستان کیساتھ شراکت داری کا جشن منایا گیا

اسلام آباد(پی پی آئی)امریکا کی یومِ آزادی پر پاکستان کیساتھ مسلسل شراکت داری کا جشن منانے کیلئے امریکی سفارتخانے میں “میڈ اِن یو ایس اے” کے عنوان سے رنگارنگ تقریب انعقاد کیا گیا۔تقریب کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی تقریب میں امریکا اور پاکستان کے مابین پائیدارشراکت داری کو اْجاگر کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، سرکاری حکام، کاروباری، تدریسی، سول سوسائٹی اور سفارت کار بھی شریک ہوئے۔امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، توانائی، بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں میں پاکستان میں متعدد بڑے آبی ذخائر امریکی تعاون سے تعمیر کیے گئے، پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے امریکی تعاون سے مضبوط کیے گئے ہیں۔