ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں شقی القلب باپ نے چھری کے وار سے بیٹے کو قتل کر دیا

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں باپ نے بیٹے کو چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے طیش میں آ کر اپنے بیٹے پر چھری سے حملہ کر دیا، چھری کے پے در پے وار سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بیٹے کے قاتل باپ کو حراست میں لے لیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی شناخت شاہ حسن کے نام سے ہوئی، عمر 20 سے 25 کے درمیان بتائی گئی ہے، پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔