اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکیل عاصم بیگ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس نے سی ڈی اے اور پولیس کے اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے روز ہی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی۔